راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کے ایجوکیٹرزکومستقل کرنے کا معاملہ التواءمےں جانے سے متاثرےن نے اپنی آواز بلند کرنے کےلئے ٹویٹرکا رخ کرلےاپنجاب کے 14ہزار ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز 8 سال سے مستقل نہیں ہو رہے صوبائی حکومت متعدد بار ان کی مستقلی کا وعدہ بھی کرکے عملدرآمد نہ کرسکی پنجاب کے وزراءراجہ بشارت اور مراد راس نے ایجوکیٹرز سے مستقلی کا وعدہ کیا جس پرعملدرآمد کرانے کےلئے ایجوکیٹرز نے 27 دسمبر کو لاہور مےں دھرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے ایجوکیٹرز کے مرکزی رہنما سید قاسم بخاری نے کہا کہ اب ہم نے ٹوےٹر کا رخ کرلےا ہے جسے ٹاپ ٹرینڈ بنائےں گے ۔