فنسنگ پر5کروڑ روپے کا کاغذ ی کام کروانے کا بھی انکشاف ، سوا ارب روپے خرچ کر نے کے باوجود فنسنگ کا ازسرنو ٹینڈر جاری کرنے کی تیاریاں جاری


اسلام آباد (وقائع نگار)سی ڈی اے میں اربوں روپے کے کوٹیشن ورک کا ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں اسلام آباد کے سب سے بڑے پارک میں کوٹیشن ورک کی مد میں 1ارب 20کروڑ روپے کے کام کروائے گئے ہیں پارک میں ناپید سہولیات کی فراہمی اور اس کی فنسنگ کی مرمت کے لیے 55کوٹیشنز کی گئی ہیں پارک کی فنسنگ پر پانچ کروڑ روپے کا کاغذ ی کام کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ پارک کی فنس اب بھی ٹوٹی پھوٹی ہے اور انوائرمنٹ کا پارک ڈائریکٹوریٹ سواارب روپے خرچنے کے باوجود اس کی فنسنگ کا ازسرنو ٹینڈر جاری کرنے کی بھی تیاریاں کررہاہے۔ نمائندے کے دستیاب دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے سب سے بڑے فاطمہ جناح پارک میں گزشتہ دوسال کے دوران 1ارب 20کروڑ روپے سے زائد کاکام شفاف کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی بجائے کوٹیشن ورک کی بنیاد پر کروایا گیا ہے جس میں یہ انکشاف ہواہے کہ ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ نے ڈائریکٹر پارکس کی معاونت سے مقابلے کے بغیر فاطمہ جناح پارک میں مختلف کاموں کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا اور ان کاموں کو جن میں درجنوں کام جعلی بھی بتائے گئے ہیں ان کے لیے 55 سے زائد کوٹیشنز کی ہیں، پارکس ڈائریکٹوریٹ اب ایف نائن پارک کی حفاظتی گرل کی مرمت کے کام کے لیے پانچویں بار ٹینڈر جاری کرنے کی تیاریاں کررہاہے جبکہ اس سے قبل کوٹیشن ورک کی مد میں بھی اس حفاظتی گرل کا کا م کیا گیا ہے ترجمان سی ڈی اے نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کوٹیشن ورک کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے نے تین رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس اس معاملے کی انکوائری کررہی ہے اور اس میں جوبھی بے ضابطگی پائی گئی اس پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن