راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سردی کے موسم میںچھاﺅنی کے علاقوں میں گیس کے کم پریشر اور بندش کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہونے لگا اور شہریوں کی قوت برداشت جواب دے گئی ،صارفین نے گیس پریشر کم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کر دی، ڈھوک کلہور، ڈھوک جمعہ ، مبارک لین، خیابان میراں بخش ،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 1،2،3،ڈھوک سیداں ،گلشن شافی ،ڈھیری چوک ، اسلم مارکیٹ،عزیز آباد ،کیانی روڈ ،علامہ اقبال کالونی ،پیپلز کالونی ، اشرف کالونی ،یونین کونسل 88کے علاقے اور دیگر آبادیوں میں گیس کے صارفین اب لکڑی اور تیل کے صارف بن چکے ہیں جس سے گھریلو بجٹ متاثر ہو چکا ہے، مکینوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے ارباب اختیار اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی منصفانہ فراہمی کےلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔
راولپنڈی کینٹ، مختلف علاقوں میںگیس کا کم پریشراور بندش معمول بن چکا
Nov 21, 2022