اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے معاملے پر ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہارتشویش 

Nov 21, 2022


کراچی (این این آئی) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم)پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلامیہ کالج جو کہ سالوں سے قائم ہے اسکی زمین کے جھوٹے دعویدار کا سامنے آنا اور کورٹ سے خالی کرانے کے لیے درخواست دائر کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج جو کہ سالوں سے قائم ہے اسکی زمین کے جھوٹے دعویدار کا سامنے آنا اور کورٹ سے خالی کرانے کے لیے درخواست دائر کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ حکومت سندھ، میٹرو پولیٹن کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی اس بات کا نوٹس لیں اور اسلامیہ کالج میں زیرِ تعلیم 10 ہزار سے زائد طلبا کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ اسلامیہ کالج کا کیس پہلے سے ہی ہائی کورٹ میں چل رہا ہے جس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے فیصلے سے پہلے کالج کو خالی کرانے کا عمل غیر قانونی ہے۔ اسلامیہ کالج کے اصل ٹرسٹی بھی یہی چاہتے ہیں کہ یہ کالج حکومت کے پاس رہے اور یہاں بچے تعلیم حاصل کرتے رہے۔ حکومت سندھ اور انتظامیہ اس معاملے کا نوٹس لے کر طلبا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے کیونکہ یہ طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار

مزیدخبریں