توشہ خانہ اسکنڈل دنیا بھر میں  جگ ہنسائی کا سبب بنا ،سردار احمد نواز 

Nov 21, 2022


کراچی (این این آئی) قومی وطن پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز نے کہا کہ توشہ خانہ اسکنڈل دنیا بھر میں پاکستانی جگ ہنسائی کا سبب بنا ۔اپنی کرپشن و چوری کا حساب دینے کے بجائے اداروں پر الزام تراشی اور ان کی تضحیک قابل مذمت ہے سردار احمد نواز نے مزید کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال ،سیاسی افرا تفری اور غیر یقینی کی صورتحال ملک و قوم کیلئے بہتر نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے اس وقت ذاتی مفادات اور سیاست کے بجائے معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی بہتری اور ان کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔تاکہ عوام پریشان سے نجات پائیں ۔
توشہ خانہ اسکنڈل 

مزیدخبریں