کراچی (این این آئی) جما عت اہلسنّت کراچی کے نائب امیر علامہپیرسید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ صحابہ کرام اور اہلِ بےت کی محبت ہر مومن کے اےمان کا لازمی جز ہے۔ ا صحاب رسالت اور اہل بےت کرام کا طرز ِزندگی خوفِ خدا اور عشقِ نبی ﷺسے عبارت ہے۔انہوں نے کہاکہ موجو دہ ملکی بحر ان سے نجا ت کا واحد راستہ اللہ اور رسو ل کی اطا عت میں مضمر ہے۔ انہوں نے ادارہ غوثیہ شیرازیہ گلشن عسکریبن قاسم میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فساد زدہ معاشرے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زندگی کو اسوہ رسالت کے مطابق ڈھالا جائے۔اس موقع پر دارالعلوم غوثیہ شیرازیہ سے تکمیل ناظرہ قرآن کرنے والے طلبہ کو اسناد بھی دی گئیں۔محفل میں جماعت اہلسنّت کراچی کے رہنماءعلامہ کامران قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن اور صا حب قر آن کی تعلیمات وہداےات پر عمل پیرا ہوکر ہی اللہ کی رضا اور خوشنودی کو حا صل کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر علامہ سید سجاد حسین شاہ ،علامہ مفتی شوکت علی خان ، علامہ محمد عارف سعیدی ، علامہ حافظ اللہ دتہ صاحب،مولانا حافظ محمد شفیع ،سید رفیق شاہ ،مولانا محمد فیاض الدین گولڑوی ،مولانا حافظ غلام مجتبیٰ، محمد ظہیر سلطانی ،راجہ کاشف محمود ، ملک زوار حسین،میاں یعقوب نقشبندی ، صوفی حنیف ،سید ریاض شاہ، سید رضا شاہ ،سید مدثر شاہ اور اہل علاقہ بھی شریک تھے۔
پیر عبد القادر شیرازی