کراچی (این این آئی) ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ کی آئیڈیاز 2022 میں خدمات کی فراہمی کو تسلیم کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل DEPO نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آئیڈیاز 2022 میں بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پر ڈی ایم سی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی خدمات پر انہیں سراہا گیا ہے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مکمل اہلیت کے حامل افسر ہیں جو کام کرنے اور کروانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے ڈائریکٹر جنرل DEPO کی جانب سے ستائش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آئیڈیاز 2022 کے حوالے سے جو ذمہ داریاں دی گئیں تھیں ہم نے اسے بھرپور طریقے سے انجام دینے کیلئے اپنا کردار ادا کیا کوشش کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ داریاں ہمیں دی گئی ہیں اسے ایمانداری سے سر انجام دیا جائے اور میرے اور ڈی ایم سی ایسٹ کیلئے اعزاز ہے کہ خدمات کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
ڈی ایم سی ایسٹ