اسلام کے بنیادی عقائد پر سمجھوتہ  نہیں کیاجاسکتا،مفتی فیض قادری


کراچی (این این آئی)جماعت غوثیہ اہلسنّت انٹرنیشنل کے چیئرمین مفتی محمدفیض احمدقادری نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور عقیدہ صحابہؓ پر غیر متزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ اہل بیت عظام اورصحابہ کرامؓ خاتم الانبیا کے آخری نبی ہونے کے عقیدے کے محافظین رہے ہیں، جن میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ سر فہرست ہیں، جنہوں نے مسیلمہ کذاب سمیت پانچ منکرین ختم نبوت کے خلاف جنگ کرکے ثابت کردیا کہ اسلام کے بنیادی عقائد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس صحابہؓ کے حوالے سے قائدین اہلسنّت علامہ شاہ احمد نورانیؒ،مولانا عبدالستار خان نیازیؒ کے عظیم کردار اور جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
مفتی فیض قادری 

ای پیپر دی نیشن