لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے جلد انٹرنیشنل کرکٹ کے ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے سلیکٹرز کیساتھ اپنے مستقبل سے متعلق بات کی ہے، جب تک فٹ ہوں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں اور وائٹ بال کے بجائے ریڈ بال کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔
ہر کھلاڑی کیلئے ممکن نہیں ہے کہ آپ تینوں فارمیٹ کی ہر گیم کھیلیں، کچھ عرصے سے دیکھ رہے ہیں کہ ایک ہی وقت میں دو ٹیمیں دو مختلف فارمیٹ کھیلتی ہیں، 12 ماہ کھیلنا ممکن نہیں، بریک بھی درکار ہوتی ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ میں لمبے عرصے تک تینوں فارمیٹ بیک وقت کھیل سکتا ہوں۔