دفاعی چیمپئن زین محمود ناکام ‘تھل جیت ریلی نادر مگسی کے نام 

Nov 21, 2022



ملتان (نیوز رپورٹر) ساتویں تھل جیپ ریلی2022 میں صاحبزادہ زین محمود ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور جیت کا تاج معروف ریسر میر نادر مگسیّ کے سر سج گیا۔  پری پیئرڈ کی کیٹگری میں  معروف ریسر میر نادر مگسیّ نے 195کلومیٹر کا سفر 2 گھنٹے 10منٹ 15سکینڈ سے طے کرکے پہلی‘  آصف فضل چودہری نے دوسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے یہ فاصلہ 2 گھنٹے 12منٹ اور35سکینڈ میں طے کیا۔ تیسری پوزیشن  جعفرخان مگسیّ نے حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 50منٹ 16سکینڈ میں طے کیا۔ پری پیئرڈ بی کیٹگری میں پہلے نمبر پر ملتان کے ریسر اسد خان شادی خیل آئے، انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 15منٹ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر سعود ہوت آئے اور یہ فاصلہ انہوںنے 2گھنٹے 26منٹ 58سکینڈ میں مکمل کیا۔ تیسرے نمبر پرگوہر سانگی آئے انہوں نے ٹریک2گھنٹے28منٹ اور48سکینڈ میں طے کیا۔ سی کیٹگری میں ظہیر حسین شاہ اول آئے۔ انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے 27منٹ 43سکینڈ اور دوسرے نمبر پر آنے والے محمود مجید نے فاصلہ 2گھنٹے36منٹ 8سکینڈ میں طے کیا۔ ہمال ہوت تیسرے نمبر پر آئے انہوں نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 39منٹ 27سکینڈ میں مکمل کیا۔ ڈی کیٹگری میں ظفر خان بلوچ اول آئے۔ انہوں نے فاصلہ 2گھنٹے26منٹ 41سکینڈ اور دوسرے نمبر پر آنے والے ریسر بیورج مزاری نے فاصلہ 2گھنٹے 26منٹ 41سکینڈ میں مکمل کیا۔ تیسر ے نمبر پر آنے والے عمر اقبال کانجو نے فاصلہ 2گھنٹے 29منٹ 40سکینڈ میں طے کیا۔ پری پیئرڈ کیٹگری میں خواتین کی ریس میں رباب سلطان فاتح رہیں۔ انہوں نے ریس ایک گھنٹہ30منٹ اور43سکینڈ میں مکمل کی۔ پلوشہ حیات خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور  ٹریک ایک گھنٹہ38منٹ اور43سکینڈ میں مکمل کیا۔ تیسری پوزیشن ماہم شیراز نے حاصل کی اور فاصلہ 2 گھنٹے29 منٹ اور13سکینڈ میں مکمل کیا۔  موٹر سائیکل کی ریس میں42کلومیٹر کا ٹریک  رکھا گیا تھا۔ اے کیٹگری میں زین العابدین پہلے، عبد المقیت دوسرے جبکہ عدنان تیسرے نمبر پر رہے۔  بی کیٹگری میں حیدر شاہ، ثاقب شاہ اور علی ملک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 دریں اثنا فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں رنگا رنگ تقریب ہوئی جس میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کو انعامات بھی دیئے گئے۔

مزیدخبریں