لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ہاکی کی سرگرمیاں ملتوی کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز سمیت پی ایچ ایف سے ملحقہ یونٹ کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چار سینئر ہاکی آفیشلز کی حادثہ میںشہادت کے بعد بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے صوبائی و وفاقی اداروں کو مرحومین کی فیملیز کیلئے شہداء پیکیج کی درخواست کی جسکی بابت تاحال کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جواب موصول نہیں ہواہے۔صوبائی و وفاقی ارباب اختیار کو درخواست کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرائم منسٹر ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کی تمام سرگرمیاں ملتوی رکھتے ہوئے متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکمہ جات سے لواحقین کیلئے امداد کی درخواست بھی کی گئی تھی جوکہ تاحال حکومت کی جانب سے کسی قسم کی امداد جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی اس بات کسی قسم کے اقدامات سے متعلق مطلع کیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے لواحقین کو امداد کی فراہمی تک پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام (ہاکی) سے متعلق تمام سرگرمیاں ملتوی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان ہاکی فیڈریش نے ٹیلنٹ ہنٹ سمیت تمام سرگرمیاں ملتوی کردی
Nov 21, 2022