مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مولانا  عبدالواحد سواتی و دیگر کا اظہار افسوس

Nov 21, 2022


حیدرآباد (بیورو رپورٹ)جمعیت علماءاسلام س ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا عبدالواحد خان سواتی،جنرل سیکریٹری حافظ ارمان احمد چوھان، قاری سعداللہ خان حیدری ،مولانا اشرف بنوری ،قاری ابراہیم قریشی ،محمد علی شیخ ،صاحبزادہ عتیق الرحمن، حافظ عبدالوحید مغل ،صابر قریشی، مولانا اختر مدنی قاری ،ضیاءالرحمن ودیگر نے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے رہنما¶ں نے اپنے بیان میں مزید کہا کے عالم اسلام بالخصوص پاکستان ایک جید معتدل مزاج عالم دین اور مفتی اعظم سے محروم ہوگیا ہم اس دکھ کی گھڑی میں شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مفتی زبیر اشرف عثمانی سمیت مفتی رفیع عثمانی مرحوم کے ہزاروں شاگردوں ودیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اللہ پاک مفتی صاحب کی دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے بعد ازاں جامعہ اشرفیہ لیاقت کالونی حیدرآباد میں مفتی رفیع عثمانی کیلئے قرآن خوانی ودعا کا اہتمام کیا گیا جمعیت علماءاسلام س کے رہنما¶ں و کارکنان نے دارالعلوم کراچی کورنگی میں مفتی محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر علماءکرام ،حفاظ کرام، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما¶ں سمیت لاکھوں عوام نے نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں