ٹنڈوآدم(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ محمد اسحاق گاد کے احکامات پر تعلقہ ٹنڈوآدم میں سیلاب اور بارش سے متاثرین کے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کا کام مکمل کرلیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر عمران نذیر شیخ اور مختیار کار ٹنڈوآدم رحم علی زرداری کی نگرانی میں محکمہ ریونیو کے تپیدارو، اساتذہ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین،یوسی سیکرٹریز،اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل مختلف ٹیمیں گاو¿ں کی تمام یوسیز اور ٹنڈو آدم شہر کے 23 وارڈز میں گھر گھر جا کر متاثرین کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا سروے کر چکی ہیں،جب کہ مختیار کار آفس میں بھی ایک کمپلین سیل بنایا گیا تھا سہیل کوریجو کی نگرانی میں جوجو کمپلین سٹی اور گاو¿ں کی وہ بھی رجسٹریشن کرکے حکومت سندھ کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔ بروقت ایک آن لائن ایپ۔
ٹنڈوآدم، سیلاب متاثرین کے حوالہ سے سروے مکمل
Nov 21, 2022