ہر نبی کا شعبہ ابلاغ رہا ، حق و باطل کی جنگ عروج پر ہے: آمنہ عثمان 


ملتان (خبر نگارخصوصی)میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایک روزہ میڈیا ورکشاپ ستارے جس کے گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے " کے موضوع پر ملتان میں منعقد کی گئی , جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری اور میڈیا کوآرڈینیٹر آمنہ عثمان نے کہا کہ " ہم داعی الی اللہ ہیں ہم نے اللہ کے پیغام کو انسانیت تک پہنچانا ہے ہر نبی کا شعبہ ابلاغ رہا ہے حق و باطل کی جنگ عروج پر ہے شیطان اور اس کے چیلوں نے فواحش کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کی مثال عملِ قوم لوط پر مبنی فلم جوائے لینڈ ہے جو آج اسلام کے نام پر بنی ہوئی مملکت کے سینماو¿ں پر چلائی جائے گی اور کچھ ہی عرصہ میں یہ موبائل کے ذریعے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پہنچ جائے گی " صدر جنوبی پنجاب تسنیم سرور نے کہا کہ " عوام دن بہ دن غربت, مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں،, سیاست دان کہیں اقتدار بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کہیں دوسروں کو اقتدار سے محروم کرنے کی لڑ ائی , سیلاب سے اجڑے لوگوں کی کسی کو فکر نہی " ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلاموں نے پاکستان کا حال اور مستقبل تباہ کر دیا ہے, ،سیکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس ایک مکمل معاشی نظام ہے نائب نگران میڈیا سیل ہما شفا , نگران آئی ٹی سعدیہ حمنہ, نائب میڈیا سیل ثمینہ قمر نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن