قرآن کی تلاوت قلوب اذہان کو معطر کرتی ہے:نعیم اقبال نعیم

Nov 21, 2022


ملتان (خبر نگار خصوصی)صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن و صدر مرکزی بزمِ م±حبِ غلامان رسول ملتان پاکستان نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے ہم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی و آخرت سنوار سکتے ہیں قرآن کی تلاوت قلوب اذہان کو معطر کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے بھانجے محمد فیضان کاشف کے حفظ قرآن پاک کے موقع پر منعقدہ تقریب آمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت قاری محمد اظہر مہروی نے کی اس موقع پر محمد فیضان کے والد کاشف حسین، سماجی رہنما رشید عباس خان،ظفر اقبال، بلال اقبال، حسن ندیم جٹ،چوہدری طارق نذیر، محمد زاہد، محمد آصف، محمد خالد، عفان کاشف و دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد اظہر مہروی نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ ماں باپ جو اپنے بچوں کو حفظ قرآن کراتے ہیں، محمد زمان صابری،محمد زین چشتی اور محمد احمد نے ہدیہ نعمت پیش کیا آخر میں دعا کروائی گئی۔ 

مزیدخبریں