بہاول پور(نیوز رپورٹر) چولستان کی الاٹمنٹ کے عمل کو جلد نمٹانے کیلئے حکومت پنجاب نے چار مزید ریڈریسل کمیٹیاں تشکیل دیدیں ، نوٹیفکیشن جاری۔تفصیل کے مطابق چولستان کے بے زمین چولستانیوں کو الاٹمنٹ کے عمل کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجا ب(کالونیز ٍ) نے چار مزید ریڈرسل کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں تحصیل یزمان کی یونین کونسل چنن پیر، 75 ڈی بی،ڈیراور اور تحصیل لیاقت پور کی یونین کونسل اسلام گڑھ شامل ہیں۔اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے(پی پی250)،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و وائس چیئرمین چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور اور احسان الحق چوہدری ایم پی اے(پی پی 249) و ممبر بورڈ آف گورنر چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کا کلیدی کردار ہے جوایک عرصہ سے زیر التوا بے زمین چولستانیوں و الاٹمنٹ کے دیرینہ مسئلہ جلد از جلد حل کروانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ریڈریسل کمیٹیاںملک محمدرمضان(ریٹارڈ) ایڈیشنل کمشنر،آصف حیا ت لودھی (ریٹارڈ ) ڈائریکٹرپی ایچ اے بہاول پور،وسیم انور خان (ریٹائرڈ ) اسسٹنٹ کمشنر )عبدالحمید رحمانی (ریٹائرڈ) اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں بنائی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے 201ءمیں چولستان کے علاقہ بجنوٹ کے مقام پر چولستانیوں کیلئے الاٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
4 کمیٹیاں تشکیل