ڈیرہ غازیخان (نامہ نگارخصوصی) قصبہ گدائی میں گذشتہ کئی روزسے سوئی گیس کی بندش کے خلاف صدر عوامی اتحاد مولانا غلام سرور عثمانی کی قیادت میں شہریوں نے گھروں کے چولہے اور برتن ا±ٹھا کر سوئی گیس کی بندش کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور کہا کہ ہمارے بچے بھوکے بغیر ناشتہ کئے سکول جاتے ہیں اور جب دوپہر کو واپس آتے ہیں تو بھی گیس نہیں ہوتی اور ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑتا ہے رات کو بھی گیس اتنی معمولی ہوتی ہے کہ کھانا نہیں پکایا جا سکتا۔
احتجاج میں نذیر سانگھی، بشیر سانگھی، خیر سانگھی، خادم حسین سانگھی، احمد سانگھی، حماد سانگھی، اکبر مانک، عبدالستار اورمحمد جلیل سمیت دیگر شریک تھے۔
احتجاج
سوئی گیس کی بندش کے خلاف شہریوں کا چولھے‘ برتن اٹھا کر احتجاج
Nov 21, 2022