رحیم ےارخان(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سٹی کارپوریشن کے صدر چوہدری حسنین ظفر وڑائچ نے کہا کہ قوم عمران خان کے بیانیہ کیساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوچکی ہے 25نومبرکوچیئرمین عمران خان کی کال پرقافلوں کےساتھ ہرصورت راولپنڈی پہنچیں گے امپورٹڈ مجرموں کا ٹولہ چور مچائے شور کی پالیسی پرگامزن ہے ۔
عوام ان کی اصلیت کو پہچان چکے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت مکمل طور پربوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے۔
اس کے فسطائی اورفاشست ہتھکنڈے ناکام ہوں گے عوام نے اپنے حقیقی آزادی لینے کافیصلہ کرلیا ۔عمران خان کا مقابلہ کرنا ہوتوسیاسی میدان میں کریں۔