وہاڑی (سٹی رپورٹر) مفتی رفیع عثمانی عالم اسلام کا سرمایہ تھے ان کی وفات پر علماءدیوبند ایک جید عالم سے محروم ہو گئے ہیں جن کی ساری زندگی علوم نبوت کے فروغ اور دینی جدجہد میں گزری ہے ان کے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطائ فرمائے ان خیالا ت کا اظہار جامعہ ابوہریرہ میلسی کے شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یسین نے جامعہ میں منعقد مفتی رفیع عثمانی کے لئے تعزیتی دعائیہ تقریب میں کیا مفتی محمد اقبال،مفتی محمد قاسم قمر،مولانا محمد شعیب،مفتی اظہر،قاری محمد طیب،قاری مختیار احمد،نے کہا کہ مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر تھے آپ کی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یا درکھا جائے گا ۔