رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ڈینگی کے مزید3 مشتبہ مریض ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق گزشتہ روز فوجی موڑ کے رہائشی56سالہ طالب حسین‘ امین گڑھ کے رہائشی18سالہ آصف اور آدم صحابہ کی رہائشی40سالہ حمیداں بی بی کو تیز بخار میں مبتلاہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں کے ڈینگی بخار میں مبتلاہونے کے شبہ پر خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کرنے کے بعد تینوں کوآئسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا۔
ڈینگی
رحیم یارخان:ڈینگی کے مزید 3 مشتبہ مریض ہسپتال منتقل
Nov 21, 2022