چینی طرز کی جدیدیت کا راستہ صحیح ، دنیا کو فائدہ پہنچاتا ہے : وزیر خارجہ  

بیجنگ (اے پی پی) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ان دوروں کے دوران صدر شی جن پنگ نے کثیر الجہتی اجلاسوں میں اہم تقاریر کیں اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی جس سے اس بات کا مضبوط اشارہ ملتا ہے کہ چین عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے اور کھلے پن اور تعاون کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے بڑی تفصیل سے واضح کیا ہے کہ دنیا کی خوشحالی اور استحکام غریب کے غریب تر اور امیر کے امیر تر ہونے کی بنیاد پر  حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ جدیدیت کسی ایک ملک کا استحقاق نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیئے۔ صدر شی جن پنگ نے کہاکہ  چین نے ہمیشہ ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد کا خیال رکھا ہے جس کی ترقی پذیر ممالک نے ہمیشہ تحسین کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ نے بالی میں امریکی صدر جوبائیڈن سے بالمشافہ بات چیت کی اور چین امریکہ تعلقات اور عالمی امن سے متعلق اہم امور پر واضح اور تفصیلی بات چیت کی جو کہ تعمیری اور تزویراتی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...