اسلامیہ یونیورسٹی اور رحیم یارخان چیمبرآف کامرس میں تعاون کا معاہدہ 

Nov 21, 2022


بہاول پور‘رحیم ےار خان(بیورو رپورٹس) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے مابین باہمی تعاون اوراشتراک کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پوراورمیاں سعد حسن، صدررحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے معاہدے پردستخط کیے۔اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے اشتراک سے بزنس سیمینارز،کانفرنسز،ورکشاپس کا انعقاد اورکاروبار کے مواقعے بڑھائے جائیں گے۔اسی طرح طلباءوطالبات کو ریسرچ پراجیکٹس،انٹرن شپس کے اور انڈسٹری میں سہولتوں کاحصول بڑھایا جائے گا۔اس کے علاوہ آئی ٹی کے میدان میں بزنس سٹارٹ اپس،ایلومینائی نیٹ ورک کا فروغ،مختلف جاب فئیرزکا انعقاد،بزنس انکیوبیشن سینٹرز کا قیام اورفیکلٹی و اسٹاف ممبران کے لئےبین الاقوامی و قومی سطح پر ٹریننگ پروگراموں کے انعقاد کو بھی باہمی اشتراک سے یقینی بنایا جائے گا۔
اس معاہدے کے فوکل پرسن اسسٹنٹ پروفیسررحیم یارخان کیمپس، فہدجاویدبیگ اورجنرل سیکرٹری رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری،محمدعثمان اظہر ہوں گے۔دوں پر بچوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے منصوبوں اور اسکیموں کو جاری رکھے گی۔
معاہدہ طے

مزیدخبریں