اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینئر اینکر پرسن ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے دو سینئر افسران کی کینیا بھجوائی گئی انکوائری ٹیم قواعد و ضوابط کے باعث وہاں تیکنیکی مشکلات سے دوچار رہی پاکستانی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے رابطہ نہ کئے جانے کی شکایت کی جبکہ کینیا کے مقامی حکام نے پاکستان میں کینیا کے سفارتخانے کی وساطت سے معاملے کی پیروی نہ ہونے پر اپنے تیکنیکی مسائل سامنے رکھے تھے جس کی وجہ سے انکوائری ٹیم اپنے لئے تفتیش میں مکمل مطلوبہ مقاصدحاصل نہ کرپائی اور اسے کینیا میں خرم اور وقار سے بھی تفتیش میں کینیا کی پولیس کا تعاون نہ مل سکا تھا وزیر داخلہ راناثنااللہ اس کیس کی تفتیش میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں بعد ازاں ارشد شریف شہید کے دوبئی پہنچنے وہاں ان کے عرصہ قیام اور پھر دوبئی سے کینیا روانہ ہونے کی انکوائری کیلئے ٹیم بھیجی گئی ٹیم اپنی تفتیش میں ارشدشریف شہید کے لئے وہاں درپیش مشکلات معلوم کرنے کے لئے بھی شواہد حاصل کرنے کے لئے کوشاں رہی۔
ارشد شریف قتل تحقیقات،انکوائری ٹیم، تکنیکی مشکلات سے دوچار رہی
Nov 21, 2022