اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ صدر سے متعلق بلاول کا بیان غیرمناسب تھا۔ پی ٹی آئی کے اندر ایسی کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں۔ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی کوئی چوائس نہیں ہے۔ ان کا ادارے سے کوئی اختلاف نہیں تھا، نہ ہے اور نہ اختلاف چاہیں گے۔
صدر نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے: شاہ محمود
Nov 21, 2022