حقیقی آزادی مارچ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوگا، بشارت راجہ


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے وزیر کوآپریٹو وائس چیئرمین صوبائی کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ یہ حقیقت نوشتہ دیوار کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین اور ہردلعزیز رہنما ہیں اور حقیقی آزادی مارچ کے راولپنڈی پہنچنے اہلیان راولپنڈی اپنے محبوب قائد کا پرتپاک اور فقید المثال استقبال کریں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان اور عوام کی محبت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی سیاسی جدوجہد میں بہادری اور دلیری کی جو تاریخ رقم کی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور انشائاللہ حقیقی آزادی مارچ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوگا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری ہے اور صوبائی حکومت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کی عوامی مقبولیت نے مخالفین پر لرزہ طاری کر دیا ہے اور راولپنڈی کے عوام آزادی مارچ میں اپنا فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...