بچے قوم کا مستقبل‘ بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت وقت کی ضرورت ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

Nov 21, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام ۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ قوم کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ضروری ہے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بہترین تعلیم و تربیت کے مواقعوں کی فراہمی موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے  پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کا تشکیل دیا گیا ۔ پاکستانی بچے انتہائی  باصلاحیت اور ذہین ہیں۔پاکستانی بچے  قوم کی تقدیر کو بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ آج کے بچے کل کے لیڈر  ہیں ، انہیں عزت، شفقت دینے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم وتربیت کے موقعے فراہم کرنا ضروری ہیں ۔بچوں سے جبری مشقت، بچوں کی سمگلنگ اور ہراسیگی  واقعات کاخاتمہ ضروری ہے ۔سپکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمان سے چائلڈ لیبر اور بچوں خلاف ہونے والے دیگر جرائم خاتمے کے لیے قانون سازی منظور کرائی جائے گی۔  آج کا دن بچوں کو تعلیم و تربیت مساوی مواقعے فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔معاشرے کا ہر فرد  بچوں کو ہر طرح کے نقصان سے بچانے ، ان سے ہونے والی ذیادتیوں ، بدسلوکیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائیٹس بچوں حقوق کو تحفظ فراہم کرنے اور بچوں سے متعلق قوانین کو مذید موثر بنانے اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پارلیمان کی ڈائمنڈ جوبلی  کے موقعہ بچوں کا خصوصی کنونشن منعقد کرایا گیا جس میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو مدعو کیا گیا ۔کنونشن میں  بچوں کو قومی اسمبلی میں کو اظہار خیال کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ کنونشن میں شریک  بچوں نے پوری قوم کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔بچے قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں بچوں کے حقوق کا تحفظ پارلیمان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مذہب  بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت سے پیش آنے کا درس دیتا ہے۔ اسمبلی ماں باپ کا اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دینا ضروری ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے  بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کاکس برائے چائلد رائٹس کا قیام قابل ستائش ہے۔پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائیٹس  بچوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو بنیادی حقوق کی فراہمی میں اہم کردار ادا گا ۔

مزیدخبریں