رواں سال گندم کی کاشت کا ہدف10لاکھ ایکٹر مقرر ہے،محکمہ زراعت

Nov 21, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت نے خبر دار کیا ہے کہ 2030 تک گندم کی فی ایکٹر پیداوار36 من حاصل نہ کی گئی تو ملک میں غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے، بڑھتی آبادی کیلئے فی ایکٹر پیدار وار میں اضافہ انتہائی ضروری ہے، محکمہ زراعت نے رواں سال گندم کی کاشت کا ہدف10لاکھ ایکٹر مقرر کیا ہے ، 36 من کا ہدف کو مکمل کرنے کیلئے 15مختلف اقسام کی گندم کے 90لاکھ تھیلے کاشتکاروں میں تقسیم کر نے کا کام شروع کردیا ہے، پنجاب میں گزشتہ سال 9 لاکھ 70 ہزار ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کی گئی فی ایکٹر پیداوار 30 من ہے۔

مزیدخبریں