ملتان،بچی سے زیادتی، درندہ صفت ملزم 2 گھنٹے میں گرفتار


ملتان( نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے چاہ ڈھورے والا میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم شہزاد کو 2 گھنٹے میں گرفتار کر لیا  پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سیتل ماڑی کے علاقے چاہ ڈھورے والا موضع جہانگیر آباد میں ملزم شہزاد نے 4 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا ہے  وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس سمیت سینئر افسران موقع پر پہنچے متاثرہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال بھجوایا گیا سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے  ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان فراز احمد کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے ملزم شہزاد کو 2 گھنٹے میں گرفتار کیا  ایس پی گلگشت ڈویژن کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی سربراہی میں اے ایس پی نیو ملتان دانیہ رانا اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی ظفر امتیاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن