کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں تعینات سٹی ٹریفک پولیس نے اندرون شہر ٹریفک کی روانی کو برقرار کرکیلئے سپورٹس گراؤنڈ کے باہر قائم غیر منظور شدہ ہائی ایس کوسٹر اسٹینڈ اور ٹی ایم اے آفس کے باہر چنگ چی اسٹینڈ کو بھی ختم کر دیا اور غیر رجسٹرڈ رکشہ اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں اور رکشہ کو ایم وی او/115 میں تھانہ بند کر دیا جبکہ 97 سے زائد ہائی ایس کوسٹر موٹر سائیکل گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کر دے انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں اور اپنے کم عمر بچوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل نہ دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔