بوچھال کلاں( نامہ نگار)سابق امیدوار صوبائی اسملی ملک نوید اختر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ڈھول کا پول کھل گیا ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں حقیقی آزادی لانگ مارچ پہلے مرحلے میں کلر کہار پہنچا تو عوام نے ان سے اظہار لاتعلقی کیا اور پورے چکوال میں جس انداز میں حقیقی آزادی لانگ ماچ پیٹااس کی مثال نہیں ملتی ضلع چکوال کے عوام نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ چکوال کے عوام جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا موصوف پہلے امریکہ سے آزادی کا نعرہ لگا رہے تھے اب نہ جانے کس آزادی کے طلب گار بن چکے ہیں ۔