کھیوڑہ(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی خاص تعلق نہیں الیکشن لڑنے کا مقصدر صرف اور صرف اپنے علاقہ کے مسائل حل کرنا اور بنیادی سہولیات کا حصول ہے اپنے علاقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات کا حق دلوا سکوں ۔میرے گاؤں کے لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں ہر وقت عوام میں رہنے والا آدمی ہوں۔مجھے امید ہے کہ اہل علاقہ تمام پرانے سیاسی چہروں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے۔ انشاء اللہ میری بھر پورکوشش ہوگی کہ تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے کام کرکے اپنے علاقے کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کرسکوں۔
سیاست میں آنے کا مقصد صرف علاقے کی فلا ح وبہبود ہے ، زاہد حسین
Nov 21, 2022