خان گڑھ(نمائندہ خصوصی)بستی دین پور معمولی لین دین کے تنازع پر 3بچوں کا باپ قتل، ملزم گرفتار۔تفصیل کے مطابق پیر جہانیاں کی نواحی بستی دین پور میں محمد شاہد نے خنجر کے وار کرکے محمد آصف نامی نوجوان جو کہ 3بچوں کا باپ تھا قتل کردیا جبکہ مقتول کے دوسرے بھائی شوکت کو بھی شدید زخمی کردیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہد اور مقتول آصف کے مابین 3500روپے رقم کا تنازعہ تھا جو لڑائی کی وجہ بنا۔دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے ملزم شاہد پٹھان کو آلہ قتل سمیت گررفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے مقتول آصف کا ڈی ایچ کیو میں پوسٹ مارٹم کردیا گیا ہے اور نعش کو ورثا کے حوالہ کردیا گیا ہ۔
شہری کاقتل
خان گڑھ، 35 سو روپے کی خاطر شہری کاقتل، ملزم گرفتار
Nov 21, 2022