پاکستان کی ترقی و خوشحالی تحریک انصاف سے وابستہ ، شہزاد اکبرجھنڈیال 


ڈھرنال (نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل ڈھر نا ل کے سابق صدر سردار شہزاد اکبر خان جھنڈیال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی تحریک انصاف سے وابستہ ہے عوا م کی بھر پور حمایت عمران خان کے ساتھ اور انکے بیانیہ کے ساتھ متفق ہے انشااللہ لٹیروں سے ملک کی جان چھڑوا کر ہی دم لیں گے مسائل کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں ،،نوائے وقت ،،سے اپنی گفتگو میں سردار شہزاد اکبر خان جھنڈیال نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے سے زیادہ اپنا اقتدار بچانے کی فکر ہے لیکن عوامی سمندر انہیں بہا لے جائے گا عوام موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹک کی غیور عوام اپنے قائدین سید ذلفی بخاری،کرنل (ر) محمد انور،سردار محمد علی خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب کرنے کے لئے پرعزم ہیںاورعمران خان کے ساتھ مل کر ملک کو نااہل حکمرانوں کے تسلط سے آزاد کروانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے ۔  

ای پیپر دی نیشن