ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاشہرکے قا فلے اورپرجوش عوام 26 نو مبرکے دن اپنے قائد عمران خان کااستقبال کر نے کیلئے غلام سرورخان کی زیرقیادت راولپنڈی میںموجودہونگے،ٹیکسلاکے بلدیاتی ممبران ہو ں، یایونین کونسلوںکے چیئرمین وائس چیئر مین ،و ممبران اپنی قیادت کے ساتھ پوری طرح متحد ہیں ،ا ور26نومبرکوپی ٹی آئی کے مرکزی دفتروحدت کالو نی ٹیکسلاسے شہرکے عوام بڑے جوش وجذبہ کے سا تھ ایم این اے منصورخان اورایم پی اے عما رصد یق خان کے ہمراہ راولپنڈی حقیقی آزادی مارچ میں شریک ہونگے،اورقیادت کی آوازکے ساتھ اپنی پور ی تائیدوحمائت کااظہارکرینگے،ان خیالات کاا ظہا رٹیکسلا کی سادات برادری کے مقبول رہنماء حاجی سیداسدعلی شاہ آف ایچ ایم سی روڈٹیکسلانے 26 نومبرکے حوالے سے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مار چ میںشرکت اورتیاریوںکی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا۔