ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت )ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فتح جنگ ملک جبار احمد جباری نے کہا ہے کہ اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کی بھر پور کامیابی نے ثابت کر دیا کہ اٹک مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اورقائد میاں محمد نوازشریف،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ عوامی مسائل حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے کامیاب ورکرز کنونشن پر اپنے قا ئدین و تنظیمی عہدیدارا ن و کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) اپنے کارکنان کو عزت و تکریم دینا جانتی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کی ترقی و استحکام کارکنوں کے مر ہون منت ہے انشااللہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک ایک بار تر قی کی نئی منازل طے کر ے گا انہوں نے کہا کہ قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ قوم نے مسترد کر دیا ہے ۔
ن لیگ عوامی جماعت قبل ازوقت الیکشن کا مطابہ قوم نے مسترد کر دیا
Nov 21, 2022