فیروزوالہ: کالا خطائی روڈ غازی ککہ میں کاشتکاروں کیلئے آگاہی کنونشن 


 فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خاں نے کالا خطائی روڈ غازی ککہ میں گندم کے کاشتکاروں کی آگاہی کے لیے منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم زیادہ رقبہ پر مکمل کریں گندم کو منافع بخش بنانے کے لئے بوائی سے قبل ہی  اس کی امدادی قیمت بڑھا کر  تین ہزار روپے  فی چالیس (40)کلو گرام مقرر کر دی ہے تاکہ کاشتکار گندم کو ایک منافع بخش فصل کے طور پر زیادہ سے زیادہ  رقبہ پر کاشت کریں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا کاشتکاروں کو چاہیے کہ  ماہ نومبر تک گندم کی کاشت مکمل کریں زمیندار اور کاشتکار حکومت کے منظور شدہ اقسام کے بیج  استعمال کریں تاکہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ  کرکے ملکی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...