صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں پر کام جاری ہے: صدر سندر اسٹیٹ


سندر (نامہ نگار) صدر سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ محمد احمد خان نے سندر اسٹیٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندر اسٹیٹ کے صنعتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں 1032 ہیلپ لائین کو مزید فعال بنانے کیساتھ ساتھ کوئی بھی صنعتکار اپنے مسائل کے حل کیلئے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی ٹیم کو ڈور سٹیپ پر بلا کر اپنا مسئلہ حل کروا سکے گا ۔اس کے علاوہ سندر اسٹیٹ کی سڑکوں کی تزئین و آرائش بھی کروائی جا رہی ہے جبکہ سندر اسٹیٹ میں روڈ سیفٹی سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے سندر اسٹیٹ کا سیکورٹی سٹاف ہمہ وقت پیٹرولنگ پر موجود رہتا ہے ۔جبکہ سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی ریسکیو ٹیمیں بھی 5 منٹ کے شاٹ ٹائم پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ تمام سندر اسٹیٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی یے جس کے لیئے سابق صدر کی کاوشوں سے پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ کی طرز کا فعال نظام کام کر رہا ہے جبکہ صنعتی ورکرز کی ذہنی تفریح کے لیئے جلد سندر پرئیمیر لیگ کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ سندر اسٹیٹ کے ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے سندر اسٹیٹ کی گرین بیلٹ کی تزین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ سندر اسٹیٹ ایک رول ماڈل اسٹیٹ ہے جس کے ماڈل اور نظام کو کاپی کرنے کیلئے  پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے وفود یہاں کا دورہ کرتے ہیں سندر ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر صنعتکاروں کی فلاح بہبوداور کاروبار کے تحفظ کیلئے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن