قرضوں سے چھٹکارے کیلئے ایمر جنسی طرز کے اقدامات ناگزیر قرار 


لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بغیر پاکستان اور اس کی معیشت کبھی بھی پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی،ریلوے، متروکہ وقف املاک بورڈ سمیت دیگر اداروں کی کھربوں روپے کی اراضی کو کمرشل استعمال میں لا کر قرضے اتارے جائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پالیسی سازوں کو اپنی تمام تر توجہ ملک کو قرضوں کے چنگل سے نجات دلانے پر مرکوز ہونی چاہیے جس کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مقروض قومیں اپنا مقدمہ نہیںلڑ سکتیں بلکہ ان کی بقا ء  بھی خطرے کی زد میں رہتی ہے۔ قرضوںسے نجات حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں صرف ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا ،قرض کے ہوتے ہوئے ہم اپنی پالیسیاں تشکیل نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے معیشت اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو صرف ریلوے کی اتنی اراضی بیکار پڑی ہے جسے نجی شعبے کو لیز پر دے کر اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے خرچ کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...