غیر نصابی سرگرمیاں طلباءکی صلاحیتیں نکھارنے کا باعث‘ راشد اقبال

Nov 21, 2022


ملتان ( نمائندہ خصوصی) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتیں نکھارنے کا باعث بنتی ہیں ہمارے بچے ہمارا کل ہیں ان کے روشن مستقبل کے لیے انہیں معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلباء نے اپنے تیارکردہ مختلف منصوبے بھی بزریعہ ملٹی میڈیا اجاگر کئے اور میاں راشد اقبال نے طلباء سے سوالات بھی کئے جبکہ انہوں نے سابق صدر ایوان خواجہ محمد حسین اور سابق سینیئر نائب صدر سہیل طفیل نے ججز کے فرائض بھی سرانجام دئیے تقریب میں پرنسپل بیکن ہاو¿س آصفہ ترین ڈائریکٹر ایچ آر صباحت انجم،محمد احمد اور عبداللہ کھر بھی موجود تھے میاں راشد اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کے لیے اس قسم کی سرگرمیاں ہونی چاہیں جن سے انکی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور صحت مند مقابلے کی فضاء قائم ہوتقریب کے اختتام پر مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

مزیدخبریں