ملتان(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدرعارف فصیح اللہ،حاجی عبدالعزیز،ملک رمضان سیال،طارق عبدا لعزیزنے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجر برادری بے پناہ مسائل سے دو چار ہے پٹرول گیس بجلی و ضروریات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں چھوٹا تاجر اپنی جمع پونجی کھانے پر مجبورہو چکا کاروبار منجمدہو چکے ہیں تاجر مارکیٹوں میں بھی بے پناہ مسائل سے دوچار ہیں صفائی سیوریج کا نظام بوسیدہ سیکورٹی سٹریٹ لائٹ غائب بجلی بوسیدہ نظام سے آئے روز شارٹ سرکٹ کی وجہ مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے زکریا ٹاون میں پراپرٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر طارق ہانس، رانا عبدالرحمن، رانا ارشاد، ملک نواز،ڈاکٹر غلام شبیر،رانا ارشاد،ملک منیر،جہانگیر شاہ ودیگر تاجر رہنما موجود تھے۔
،عارف فصیح اللہ نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملتان میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
پٹرول بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے جینا محال کر دیا : عارف فصیح اﷲ
Nov 21, 2022