گوجر خان ،تشدد کر نے پر تین  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج 

گوجر خان (نامہ نگار)پولیس کو عاصم شبیر ولد محمد شبیر سکنہ حبیب کنیال گوجرخان نے درخواست دی جس کے مطابق وہ اور اس کا ایک کزن اپنے والد محمد شبیر کے ساتھ سبزی منڈی گوجرخان آئے تو وہاں زرین عابد ہمراہ اپنے دو بھائیوں محمد فاضل اور علی قدر ولد عابد حسین بھی آ گئے جن کے ساتھ کچھ روز قبل ان کا جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے پولیس کو ان کے خلاف درخواست دی ہوئی تھی نے زبردستی ان کے والد محمد شبیر کو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا لیا۔ اور مدعی درخواست عاصم اور اس کے کزن نعمان علی کو انہوں نے گاڑی کے پیچھے بیٹھنے پر مجبور کیا کیونکہ وہ مسلح تھے جس وجہ سے وہ بیبس ہو کر ان کے ساتھ جانے پر مجبور ہو گئے اور ان تینوں نے ان کو اپنے گاں موہڑہ دھمیال کرم کسوال گھر کے قریب لے آئے اور بعدازاں انہوں نے اس کے والد کو گاڑی سے نیچے اتار کر ان کو لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا جس کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہماری جانب پستول تان لیے جس وجہ سے ہم بیبس ہو گئے کافی مار پیٹ کرنے کے بعد وہ لوگ وہاں سے فرار ہو گئے اور انہوں نے جب والد کو چیک کیا تو وہ مر چکے تھے زرین عابد وغیرہ نے ان کے باپ کو ناحق قتل کر کے سنگین جرم کیا ہے جس پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے عاصم کی درخواست پر پولیس نے تینوں نامزد ملزمان کے خلاف سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن