کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کو خانہ بدوش قرار دیتے ہوئے انہیں بے وفائی کا طعنہ دے دیا انہوں نے کلرسیداں میں دھانگلی روڈ کی تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد ہی ٹی آئی میں تھے تو ہمارے ہر ترقیاتی بورڈ پر ان کا نام بھی لکھا جاتا تھا آج وہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ہیں آج تک کوئی ایک بھی ترقیاتی کام نہ کروا سکے۔ جبکہ وفاق میں ان کی اپنی حکومت ہے اس خانہ بدوش نے مجھ سے بیوفائی کی خانہ بدوش سمیت سب کا احترام کرتا ہوں مگر یہ کوئی ترقیاتی کام تو کروائیں چھ میں یہ کوئی ایک منصوبہ نہ لا سکے جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں وہ ہمارے منصوبوں پر بھی اپنے نام لکھواتے رہے ۔
صداقت عباسی نے راجہ صغیر احمد کو خانہ بدوش قرار دے دیا
Nov 21, 2022