ڈھرنال(نمائندہ نوائے وقت) ڈھرنال و کھدوال ،ملال ،گلی جاگیر و کھوڑ روڈ پر قائم ہوٹلوں میں غیر معیاری گھی،آئل ،مصالحہ جات،سبزی گوشت کا استعمال کیا جاتا ہے باسی مضر صحت کھانوں کی فروخت کا دھندا دیدہ دلیری سے جاری ہے گندے کچن ٹوٹے پھوٹے برتن استعمال کئے جاتے ہیں عوام کی صحت و جانوں کے محافظ اداروں کے افسران اور اہل کار وں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہری غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ اور ہوٹلوں پر کھانے کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی خرید رہے ہیں انتظامیہ نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے نرخ نامے مقرر نہیں ہے ہوٹل مالکان من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں جبکہ ہوٹل مالکان نے سڑکوں پر ناجائز قبضے بھی کر رکھے ہیں با اثر ہوٹل مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک حسن وقار چیمہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
ڈھرنال ،ہوٹلوں میںمضر صحت اور غیر معیاری کھانوں کی فروخت جاری
Nov 21, 2022