رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)اینٹی بیگنک کمیٹی کے ضلعی چیئرمین چوہدری جاوید اختراور ممبرکمیٹی راناطیب غفورکی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا ریاست علی اوراسسٹنٹ کمشنرسرمد علی بھاگت سے ملاقات، ضلع میں پیشہ وربھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظرفیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چوہدری جاویداخترنے کہاکہ ضلع بھرمیں بھکاریوں کیخلاف بھرپورآپریشن کاآغازکیاجائے گااورساتھ ہی پیشہ وربھکاریوں کی پشت پناہی کرنے والے افراد کوبھی گرفتار کیا جائے اوررواں ہفتے ہی پیشہ بھکاریوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاجائے گا۔
ضلع بھرمیں بھکاریوں کیخلاف بھرپورآپریشن کاآغازکیاجائیگا: جاوید اختر
Nov 21, 2022