منڈی صادق گنج :جعلی حکیموں اور دواخانوں کی بھر مار ٗ شہری لٹنے پر مجبور 


منڈی صادق گنج (نمائندہ نوائے وقت) منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد تحصیل کے گردونواح میں جعلی حکیموں کا کاروبار کھلے عام جاری ہے ان پڑھ افراد دیسی و یونانی ادویات خانوں کی آڑ میں کھلے عام سٹرائیڈز  ادویات فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران نے آج تک تحصیل بھر میں ان جعلی حکیموں اور ان رجسٹرڈ دیسی و یونانی دواخانوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن