شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت)میونسپل ایمپلائز یونین خدمت گروپ ملتان کے تمام عہدیداران کا اجلاس زیر صدارت صدر محمود ارشد منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینئر وائس چیرمین خالد محمود خان بابر ندیم احمد سرپرست اعلی محمد عرفان جنرل سیکرٹری شیخ خالد قریشی چیف کوآرڈینیٹر و دیگر عہدیداران نے ملازمین کے مفادات کے لئے کام کرنے کا عزم کا اعادہ بھی کیا گیا اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ جنرل کا یونین کے عہدیدار آصف سیال کمپوٹر آپریٹر کو دھمکیاں دینے شدید غصے کا اظہار کیا گیا اور کارپوریشن آفیسر چوہدری فرمائش علی اور کمشنر ایڈ منسڑیڑ میونسپل کارپوریشن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اگر ایسے عوامل کو نہ روکا گیا تو احتجاج پر مجبورہوں گے۔