والدین نومولود بچوں کو فینسی کی بجائے گرم کپڑے پہنائیں: ڈاکٹر اعجاز کنہوں 


کو ٹ چھٹہ (نمائندہ نوائے وقت) پیدائش کے فوراََ بعد بچے کو ماں کے دودھ کے علاوہ کوئی اور غذا ہر گز نہ دیں۔ قدرتی طاقت اور جراثیموں اور بیماریوں کے بچائو کیلئے ماں کا دودھ مفید ہے ۔ نومولود بچوں کو فینسی کپڑوں کی بجائے گرم کپڑے پہنائیں ۔ باہر لے جاتے وقت سرمنہ ہاتھ اور پائوں ڈھانپ کر رکھیں ۔ یہ بات معروف کنسلٹنٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ ایم بی بی ایس ملک اعجاز احمد کنہوں نے گزشتہ روز اڈا نوتک کو ٹ چھٹہ میں ہفتہ وار بچوں کا چیک اپ کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر علاج سے بہتر ہے ۔ خشک سردی سے اکثر نومولود اور کم سن بچوں میں سینے کا انفکشن ، نزلہ ، کھانسی، زکام ، بخار اور گلا خراب ہونے کی بیماریاں اکثر بے احتیاطی کی وجہ سے بڑھ جاتی ہیں ۔ خاص طور پر ایسی مائوں کو بھی کھانے پینے کی احتیاط کرنی چاہیے

ای پیپر دی نیشن