ریڈیوپاکستان ملتان کی آج52 ویں سالگرہ،رنگا رنگ پروگرام ترتیب 


ملتان (نیوز رپورٹر)  ریڈیوپاکستان ملتان آج 21نومبر کو اپنی باون ویں سالگرہ منا رہا ہے۔اس سلسلے میں سالگرہ کی مناسبت سے کئی رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔جو دن بھر مختلف اوقات میں نشر کیے جائیں گے۔سالگرہ کا پہلا پروگرام کرن سویر پرڈیوسر نسرین فرید پیش کریں گی۔اس پروگرام میں مزاحیہ فیچر جنگل میں منگل ، نشر کیا جائے گا۔اس کے علاؤہ مختلف دانشوروں ،ادیبوں،اہل قلم،ارٹسٹوں اور نامور شخصیات کے سالگرہ پیغامات نشر کیے جائیں گے۔ سالگرہ کے موقع پر دن بارہ بجکردس منٹ پر پروڈیوسر اطہر لطیف اور سدرہ احمد گرینڈ میوزیکل شو پیش کریں گے۔اس موقع پر نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان ملتان خورشید احمد ملک اس موقع پر مہمان خصوصی ہو نگے۔اس کے علاؤہ اناؤنسر ،کمپئیر،ارجیز، ڈی جیز ،اور افسران کے تاثرات نشر کیے جائیں گے۔ عمرانہ سلمان،زاہدہ سہیل،۔ اور حسن علی ٹیپو شو میں کمپئرنگ کی زمہ داری نبھائیں گے۔ 
شام سات بجکر دس منٹ پر پروگرام جمہور دی آواز میں پرڈیوسر جاوید نذیرکیپیشکشمیں خصوصی فیچر نشر ہو گا۔"چاچے گاموں دی بیٹھک"اس کے علاوہ سامعین کے تاثرات نشر کیے جائیں گے۔ان پروگراموں کے نگران اعلیٰ شاہد امین،اور نگران ریاض میلسی اور جعفر بلوچ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...