دبئی(یواین پی)فٹبال ورلڈکپ 2022 کے لئے 44 کروڑ ڈالرز کی اانعامی رقم مختص کی گئی ہے، میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔رنر اپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ ڈالر آئیں گے، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی حقدار ہوگی جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالرز کھے گئے ہیں۔پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کی ٹیم کو ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
، نویں سے سولہویں پوزیشن تک کی ٹیمیں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر گھر لے جائیں گی جبکہ بقیہ 16 ٹیموں کو فی کس 90 لاکھ ڈالرملیں گے۔فٹبال کے عالمی میلے کے لئے قطر میں عالمی معیار کے 7 اسٹیڈیمز تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ ایک اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش کی گئی ہے۔قطر میں فٹبال کی عالمی جنگ کے لئے 8 اسٹیڈیمز میں مقابلے ہوں گے۔
رقم مختص