دوحا(آئی این پی)فیفا ورلڈ کپ 2022 شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل دفاعی چیمپئن فرانس کو بڑا دھچکا لگ گیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانس کے اسٹرائیکر کریم بنزیما ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ فٹبالر کو ٹریننگ کے دوران انجری ہوگئی،کریم بنزیما نے ٹوئٹ پر اپنے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہارا مگر مجھے ٹیم کے بارے میں سوچنا ہے۔